ابنا: رپورٹ کے مطابق کراچی کی تاجر برادری نے آج وزیر اعظم کے نام ایک خط بھیج کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے امن فراہم کرنے کی غرض سے کراچی میں فوج لگائي جائے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں اور منظم جرائم کے ٹولوں نے بدامنی پھیلا کر تجارت اور ملک کی پیداوار اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ اور منظم جرائم کے ٹولے اور غنڈے ڈکیت تاجروں اور صنعت کاروں سے بھتہ مانگتے ہیں اور اگر کوئي انکار کردیتا ہے تو اس کی دوکانیں اور فیکٹریاں جلادی جاتی ہیں۔ آج صبح کراچی میں دہشتگردوں نے دو دکانیں جلادی ہیں۔ کراچی میں برسوں سے ٹارگٹ کلنگ اور قتل وغارت اور دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چھے ماہ میں ایک ہزار آٹھ سو افراد ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی میں مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کراچی میں سرگرم عمل منظم جرائم کے ٹولوں اور تکفیری دہشتگردوں کو بعض انتھا پسند سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169